6 اشعار

دل تھا کہ پھول بن کے بکھرتا چلا گیا

Dil thā ke phool ban ke bikharTā chalā gayā

دل تھا کہ پھول بن کے بکھرتا چلا گیا

«دل تھا کہ پھول بن کے بکھرتا چلا گیا» عبدالحمیدعدم کا کلام ہے، جسے صباگل نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «زندگی ہے دوسروں کے حکم پر مرنے کا جشن (عبدالحمید عدم)» میں 23 نومبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 10 منٹ 55 سیکنڈ ہے۔

دل تھا کہ پھول بن کے بکھرتا چلا گیاتصویر کا جمال ابھرتا چلا گیا

شام آئی اور آئی کچھ اس اہتمام سےوہ گیسوئے دراز بکھرتا چلا گیا

غم کی لکیر تھی کہ خوشی کا اداس رنگہر نقش آئینے میں ابھرتا چلا گیا

ہر چند راستے میں تھے کانٹے بچھے ہوئےجس کو تیری طلب تھی گزرتا چلا گیا

جب تک تری نگاہ نے توفیق دی مجھےمیں تیری زلف بن کے سنورتا چلا گیا

دو ہی تو کام تھے دل ناداں کو اے عدمؔجیتا چلا گیا کبھی مرتا چلا گیا

— عبدالحمیدعدم

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں