7 اشعار

ہنس کے بولا کرو بلایا کرو

Hans ke bolā karo bulāyā karo

ہنس کے بولا کرو بلایا کرو

«ہنس کے بولا کرو بلایا کرو» عبدالحمیدعدم کا کلام ہے، جسے راجا اکرام قمر نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «زندگی ہے دوسروں کے حکم پر مرنے کا جشن (عبدالحمید عدم)» میں 23 نومبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 46 سیکنڈ ہے۔

ہنس کے بولا کرو بلایا کروآپ کا گھر ہے آیا جایا کرو

مسکراہٹ ہے حسن کا زیورروپ بڑھتا ہے مسکرایا کرو

حد سے بڑھ کر حسین لگتے ہوجھوٹی قسمیں ضرور کھایا کرو

حکم کرنا بھی اک سخاوت ہےہم کو خدمت کوئی بتایا کرو

بات کرنا بھی بادشاہت ہےبات کرنا نہ بھول جایا کرو

تاکہ دنیا کی دل کشی نہ گھٹےنت نئے پیرہن میں آیا کرو

ہم حسد سے عدمؔ نہیں کہتےاس گلی میں بہت نہ جایا کرو

— عبدالحمیدعدم

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں