6 اشعار

کبھی اتنی زحمت تو فرمائیے گا

Kabhī itnī zahmat to farmā'iyegā

کبھی اتنی زحمت تو فرمائیے گا

«کبھی اتنی زحمت تو فرمائیے گا» عبدالحمیدعدم کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 47 سیکنڈ ہے۔

کبھی اتنی زحمت تو فرمائیے گاکہیں سے مجھے ڈھونڈھ کر لائیے گا

مرا حال اب کچھ توجہ طلب ہےمرے حال پر غور فرمائیے گا

بڑا سخت ہے راستہ زندگی کاذرا دو قدم آپ بھی آئیے گا

حوادث کی رو خود بھی اک حادثہ ہےحوادث کی رو سے نہ گھبرائیے گا

بس اب آنے والی ہے رت زندگی کیکسی دن اچانک چلے آئیے گا

ذرا میں بھی تعظیم موسم کروں گاذرا آپ بھی شوق فرمائیے گا

— عبدالحمیدعدم