5 اشعار

خرد کے دام میں جو آ گئے ہیں

KHirad ke dām mein jo ā ga'e hain

خرد کے دام میں جو آ گئے ہیں

«خرد کے دام میں جو آ گئے ہیں» عبدالحمیدعدم کا کلام ہے، جسے ملک افراسیاب نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «زندگی ہے دوسروں کے حکم پر مرنے کا جشن (عبدالحمید عدم)» میں 23 نومبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 33 سیکنڈ ہے۔

خرد کے دام میں جو آ گئے ہیںوہ دانش‌‌ مند دھوکا کھا گئے ہیں

ابھی تو فصل گل کی ابتدا تھیابھی سے پھول کیوں مرجھا گئے ہیں

کچھ ایسے آپ نے پھیری ہیں آنکھیںزمانے کے ستم شرما گئے ہیں

تری آنکھوں کی فرمائش پہ انساںفریب زندگی بھی کھا گئے ہیں

عدمؔ سے زندگی روٹھی ہوئی تھیخدا کا شکر ہے آپ آ گئے ہیں

— عبدالحمیدعدم

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں