6 اشعار

کیوں رنگ اڑ رہا ہے دل بے قرار کا

Kyon rang uR rahā hai dil-e-beqarār kā

کیوں رنگ اڑ رہا ہے دل بے قرار کا

«کیوں رنگ اڑ رہا ہے دل بے قرار کا» عبدالحمیدعدم کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 42 سیکنڈ ہے۔

کیوں رنگ اڑ رہا ہے دل بے قرار کاشاید یہ رہنے والا نہیں اس دیار کا

کھلنے لگا تھا پھول کہ مرجھا کے گر گیاکیا تنگ حوصلہ تھا ہوائے بہار کا

لو جا رہا ہوں قید عناصر کو توڑ کرپہلا نبوت ہے یہ مرے اختیار کا

پیتا ہوں حادثات کے عرفان کے لیےمے ایک تجزیہ ہے غم روزگار کو

ساقی حدیث کوثر و تسنیم سب غلطساغر چھلک گیا تھا کسی میگسار کا

دھوکا دیا ہے تم نے عدمؔ کے خلوص کویہ راستہ نہیں تھا تمہارے دیار کا

— عبدالحمیدعدم