5 اشعار

نہیں لطف ساقی کسی بات میں

Nahīn lutf sāqī kisī bāt mein

نہیں لطف ساقی کسی بات میں

«نہیں لطف ساقی کسی بات میں» عبدالحمیدعدم کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 30 سیکنڈ ہے۔

نہیں لطف ساقی کسی بات میںمجھے غرق کر دے خرابات میں

ہر اک بات کا فیصلہ ہو گیامحبت کی پہلی ملاقات میں

ابھی تک خرابات گردش میں ہےوہ دھومیں مچائیں ہیں برسات میں

بڑی تلخیاں مول لینی پڑیںبڑے میکدے تھے خیالات میں

عدمؔ اتفاق اور اتنا حسیںملاقات اور چاندنی رات میں

— عبدالحمیدعدم