5 اشعار

نظر اس نے جب برملا ڈال دی

Nazar us ne jab bar-malā Daal dī

نظر اس نے جب برملا ڈال دی

«نظر اس نے جب برملا ڈال دی» عبدالحمیدعدم کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 36 سیکنڈ ہے۔

نظر اس نے جب برملا ڈال دیمری زندگی کی بنا ڈال دی

فضا اس قدر تو گلابی نہ تھییہ کس گل بدن نے حنا ڈال دی

میں ممنون ہوں اے غم زندگیمرے جام میں چیز کیا ڈال دی

مرے ہاتھ میں خط دل کی جگہمحبت نے رسم وفا ڈال دی

عدمؔ کس نگاہ خوش آہنگ نےشکستہ دلوں میں صدا ڈال دی

— عبدالحمیدعدم