6 اشعار

نشاط دل ہے یا تسکین جاں ہے

Nishāt-e-dil hai yā taskīn-e-jāñ hai

نشاط دل ہے یا تسکین جاں ہے

«نشاط دل ہے یا تسکین جاں ہے» عبدالحمیدعدم کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 41 سیکنڈ ہے۔

نشاط دل ہے یا تسکین جاں ہےمری ہر شئے برائے دوستاں ہے

یہاں اخلاص بھی اک مصلحت ہےیہ دنیا عالم سود و زیاں ہے

سماعت کو ذرا تکلیف دیجےسکوت لالہ و گل نغمہ خواں ہے

حیات‌‌ جاوداں کیا چیز ہوگیحیات عارضی بھی جاوداں ہے

عمل اور سوچ میں ہے فرق کتناکنارہ چپ ہے اور دریا رواں ہے

عدمؔ ہستی کے اجڑے گلستاں میںمحبت ہی بہار بے خزاں ہے

— عبدالحمیدعدم