4 اشعار

حرف لفظوں کی طرف لفظ معانی کی طرف

Harf lafzon ki taraf lafz maani ki taraf

حرف لفظوں کی طرف لفظ معانی کی طرفلوٹ آئے سبھی کردار کہانی کی طرف

اس سے کہنا کہ دھواں دیکھنے لائق ہوگاآگ پہنے ہوئے جاوں گا میں پانی کی طرف

پہلے مصرعے میں تجھے سوچ لیا ہو جس نےجانا پڑتا ہے اسے مصرع ثانی کی طرف

دل وہ دریا ہے مرے سینۂ خالی میں کہ ابدھیان جاتا ہی نہیں جس کہ روانی کی طرف

— ابھیشک شکلا