4 اشعار

کسی طرح کی عبادت روا نہیں رکھوں گا

Kisi tarah ki ibaadat rawa nahin rakhoon ga

کسی طرح کی عبادت روا نہیں رکھوں گاصنم رکھوں گا میں دل میں خدا نہیں رکھوں گا

تمام عمر گزاروں گا آبیاری میںکچھ اس طرح کہ میں خود کو ہرا نہیں رکھوں گا

جو آنے والے ہوں پہلے سے اطلاع کریںکہ عمر بھر تو میں خود کو کھلا نہیں رکھوں گا

میں جم کے سوؤں گا آؤں گا خواب میں ملنےفراق میں بھی کبھی رت جگا نہیں رکھوں گا

— ابھیشک شکلا