6 اشعار

اگر انکھیوں سیں انکھیوں کو ملاؤ گے تو کیا ہوگا

Agar ankhiyon sain ankhiyon ko milao ge to kya hoga

اگر انکھیوں سیں انکھیوں کو ملاؤ گے تو کیا ہوگا

«اگر انکھیوں سیں انکھیوں کو ملاؤ گے تو کیا ہوگا» آبرو شاہ مبارک کا کلام ہے، جسے آدرش نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «جب رو بہ رو ہو تیرے گفتار بھول جاوئے آبرو شاہ مبارک» میں 17 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 47 سیکنڈ ہے۔

اگر انکھیوں سیں انکھیوں کو ملاؤ گے تو کیا ہوگانظر کر لطف کی ہم کوں جلاؤ گے تو کیا ہوگا

تمہارے لب کی سرخی لعل کی مانند اصلی ہےاگر تم پان اے پیارے نہ کھاؤ گے تو کیا ہوگا

محبت سیں کہتا ہوں طور بد نامی کا بہتر نہیںاگر خندوں کی صحبت میں نہ جاؤ گے تو کیا ہوگا

تمہارے شوق میں ہوں جاں بلب اک عمر گزری ہےاگر اک دم کوں آ کر مکھ دکھاؤ گے تو کیا ہوگا

مرا دل مل رہا ہے تم سوں پیارے باطنی ملنااگر ہم پاس ظاہر میں نہ آؤ گے تو کیا ہوگا

جگت کے لوگ سارے آبروؔ کوں پیار کرتے ہیںاگر تم بھی گلے اس کوں لگاؤ گے تو کیا ہوگا

— آبرو شاہ مبارک

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں