7 اشعار

اور واعظ کے ساتھ مل لے شیخ

Aur waa'iz ke saath mil le shaikh

اور واعظ کے ساتھ مل لے شیخ

«اور واعظ کے ساتھ مل لے شیخ» آبرو شاہ مبارک کا کلام ہے، جسے راجا اکرام قمر نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «جب رو بہ رو ہو تیرے گفتار بھول جاوئے آبرو شاہ مبارک» میں 17 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 42 سیکنڈ ہے۔

اور واعظ کے ساتھ مل لے شیخکھول آپس کے بیچ کلے شیخ

تیر سا قد کمان کر اپناکھینچ فاقوں کے بیچ چلے شیخ

چھوڑ تسبیح ہزار دانوں کیہاتھ میں اپنے ایک دل لے شیخ

بھونک مت غیر پر نہ کر حملہمرد ہے نفس پر تو پل لے شیخ

خال خوباں سیں تجھ کوں کیا نسبتبس ہیں بکرے کے تجھ کو تلے شیخ

اس سے سنگیں دلاں کا شوق نہ کرمت تو سینے پہ اپنے سل لے شیخ

چھوڑ دے زہد خشک یہ پیالہخوش ہو کر آبروؔ سے مل لے شیخ

— آبرو شاہ مبارک

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں