5 اشعار

بڑھے ہے دن بدن تجھ مکھ کی تاب آہستہ آہستہ

Badhe hai din ba-din tujh mukh ki taab aahista aahista

بڑھے ہے دن بدن تجھ مکھ کی تاب آہستہ آہستہ

«بڑھے ہے دن بدن تجھ مکھ کی تاب آہستہ آہستہ» آبرو شاہ مبارک کا کلام ہے، جسے زاہدحسین نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «جب رو بہ رو ہو تیرے گفتار بھول جاوئے آبرو شاہ مبارک» میں 17 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 45 سیکنڈ ہے۔

بڑھے ہے دن بدن تجھ مکھ کی تاب آہستہ آہستہکہ جوں کر گرم ہو ہے آفتاب آہستہ آہستہ

کیا خط نیں ترے مکھ کوں خراب آہستہ آہستہگہن جوں ماہ کوں لیتا ہے داب آہستہ آہستہ

لگا ہے آپ سیں اے جاں ترے عاشق کا دل رہ رہکرے ہے مست کوں بے خود شراب آہستہ آہستہ

دل عاشق کا کلی کی طرح کھلتا جائے خوش ہو ہوادا سیں جب کبھی کھولے نقاب آہستہ آہستہ

لگا ہے آبروؔ مجھ کوں ولیؔ کا خوب یہ مصرعسوال آہستہ آہستہ جواب آہستہ آہستہ

— آبرو شاہ مبارک

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں