5 اشعار

دلی کے بیچ ہائے اکیلے مریں گے ہم

Dilli ke beech haye akele marenge hum

دلی کے بیچ ہائے اکیلے مریں گے ہم

«دلی کے بیچ ہائے اکیلے مریں گے ہم» آبرو شاہ مبارک کا کلام ہے، جسے ورک نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «جب رو بہ رو ہو تیرے گفتار بھول جاوئے آبرو شاہ مبارک» میں 17 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 41 سیکنڈ ہے۔

دلی کے بیچ ہائے اکیلے مریں گے ہمتم آگرے چلے ہو سجن کیا کریں گے ہم

یوں صحبتوں کوں پیار کی خالی جو کر چلےاے مہربان کیونکہ کہوں دن پھریں گے ہم

جن جن کو لے چلے ہو سجن ساتھ ان سمیتحافظ رہے خدا کے حوالے کریں گے ہم

بھولو گے تم اگرچہ سدا رنگ جی ہمیںتو ناؤں بین بین کے تم کو دھریں گے ہم

اخلاص میں کتا ہے تمہیں آبروؔ ابھیآئے نہ تم شتاب تو تم سیں لڑیں گے ہم

— آبرو شاہ مبارک

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں