7 اشعار

کماں ہوا ہے قد ابرو کے گوشہ گیروں کا

Kamaan hua hai qad-e-abroo ke gosha-geeron ka

کماں ہوا ہے قد ابرو کے گوشہ گیروں کا

«کماں ہوا ہے قد ابرو کے گوشہ گیروں کا» آبرو شاہ مبارک کا کلام ہے، جسے ایمان نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «جب رو بہ رو ہو تیرے گفتار بھول جاوئے آبرو شاہ مبارک» میں 17 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 4 سیکنڈ ہے۔

کماں ہوا ہے قد ابرو کے گوشہ گیروں کاتباہے حال تری زلف کے اسیروں کا

ڈھلے ہے جس پہ دل تس کا کیا ہے ظاہر اسموہی ہے وہ کہ جو مرجع ہے ان ضمیروں کا

ہر ایک سبز ہے ہندوستان کا معشوقبجا ہے نام کہ بالم رکھا ہے کھیروں کا

مرید پیٹ کے کیوں نعرہ زن نہ ہوں ان کابرا ہے حال کہ لاگا ہے زخم پیروں کا

برہ کی راہ میں جو کوئی گرا سو پھر نہ اٹھاقدم پھرا نہیں یاں آ کے دست گیروں کا

وہ اور شکل ہے کرتی ہے دل کو جو تسخیرعبث ہے شیخ ترا نقش یہ لکیروں کا

سیلی میں جوں کہ لٹکا ہو آبروؔ یوں دلسجن کی زلف میں لٹکا لیا فقیروں کا

— آبرو شاہ مبارک

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں