5 اشعار

سرسوں لگا کے پاؤں تلک دل ہوا ہوں میں

Sarsun laga ke paaon talak dil hua hoon main

سرسوں لگا کے پاؤں تلک دل ہوا ہوں میں

«سرسوں لگا کے پاؤں تلک دل ہوا ہوں میں» آبرو شاہ مبارک کا کلام ہے، جسے افتخار احمد نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «جب رو بہ رو ہو تیرے گفتار بھول جاوئے آبرو شاہ مبارک» میں 17 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 41 سیکنڈ ہے۔

سرسوں لگا کے پاؤں تلک دل ہوا ہوں میںیاں لگ ہنر میں عشق کے کامل ہوا ہوں میں

سینکوں نگاہ گرم سیں خوش چشم کی مجھےشمشیر اس بھواں کے سیں گھائل ہوا ہوں میں

مانند آسماں ہے مشبک مرا جگرکس کی نگہ سیں آج مقابل ہوا ہوں میں

بھاری ہے دیکھنا مرا تجھ کن رقیب کوںچھاتی پے اس کی آج بجرسل ہوا ہوں میں

زلف مطول و دہن مختصر کوں دیکھتیرے درس کے علم میں فاضل ہوا ہوں میں

— آبرو شاہ مبارک

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں