9 اشعار

چھپ نہ سکے گی دل کی دھڑکن

Chhup na sakegi dil ki dhadkan

چھپ نہ سکے گی دل کی دھڑکن

«چھپ نہ سکے گی دل کی دھڑکن» ادا جعفری کا کلام ہے، جسے ایم سعید نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «ہونٹوں پہ کبھی اُن کے میرا نام بھی آئے ( ادا جعفری)» میں 12 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 52 سیکنڈ ہے۔

چھپ نہ سکے گی دل کی دھڑکن ​کاش نہ آتا اب کے ساون​

دل گھبرایا ، آنکھ بھر آئی​امڈے بادل، برسا ساون​

دیکھیں نظریں سلجھی سلجھی​اور بڑھے گی دیکھو الجھن​

بکھری زلفیں ، پھیلا کاجل​چشم تماشا ، دھڑکن دھڑکن​

ایسوں سے کیوں کی تھی توقع ​آپ بنے ہو اپنے دشمن​

تنکا تنکا ، بکھرا بکھرا​اور بھلا کس کا ہے نشیمن​

کس کو سناتے کس کو بتاتے​اپنی بجلی، اپنا خرمن​

شعلے تو تم نے دیکھے ہوں گے​مجھ سے پوچھو لُطف نشیمن​

گذری یوں بھی فصلِ بہاراں ​اپنا ہاتھ اور اپنا دامن​

— ادا جعفری

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں