7 اشعار

ویسے ہی خیال آ گیا ہے

Waise hi khayal aa gaya hai

ویسے ہی خیال آ گیا ہے

«ویسے ہی خیال آ گیا ہے» ادا جعفری کا کلام ہے، جسے انتظار حسین نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «ہونٹوں پہ کبھی اُن کے میرا نام بھی آئے ( ادا جعفری)» میں 12 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 36 سیکنڈ ہے۔

ویسے ہی خیال آ گیا ہےیا دل میں ملال آ گیا ہے

آنسو جو رکا وہ کشت جاں میںبارش کی مثال آ گیا ہے

غم کو نہ زیاں کہو کہ دل میںاک صاحب حال آ گیا ہے

جگنو ہی سہی فصیل شب میںآئینہ خصال آ گیا ہے

آ دیکھ کہ میرے آنسوؤں میںیہ کس کا جمال آ گیا ہے

مدت ہوئی کچھ نہ دیکھنے کاآنکھوں کو کمال آ گیا ہے

میں کتنے حصار توڑ آئیجینا تھا محال آ گیا ہے

— ادا جعفری

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں