5 اشعار

یہ فخر تو حاصل ہے برے ہیں کہ بھلے ہیں

Yeh fakhr to hasil hai bure hain ke bhale hain

یہ فخر تو حاصل ہے برے ہیں کہ بھلے ہیں

«یہ فخر تو حاصل ہے برے ہیں کہ بھلے ہیں» ادا جعفری کا کلام ہے، جسے افتخار احمد نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «ہونٹوں پہ کبھی اُن کے میرا نام بھی آئے ( ادا جعفری)» میں 12 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 30 سیکنڈ ہے۔

یہ فخر تو حاصل ہے برے ہیں کہ بھلے ہیںدو چار قدم ہم بھی تیرے ساتھ چلے ہیں

جلنا تو خیر چراغوں کا مقدر ہے ازل سےیہ دل کے کنول ہیں کہ بجھے ہیں نہ جلے ہیں

تھے کتنے ستارے کہ سرِ شام ہی ڈوبےہنگامِ سحر کتنے ہی خورشید ڈھلے ہیں

جو جھیل گئے ہنس کے کڑی دھوپ کے تیورتاروں کی خنک چھائوں میں وہ لوگ جلے ہیں

اک شمع بجھائی تو کئی اور جلا لیںہم گردشِ دوراں سے بڑی چال چلے ہیں

— ادا جعفری

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں