6 اشعار

ہم بہر حال دل و جاں سے تمہارے ہوتے

Hum bahar haal dil-o-jaan se tumhare hote

ہم بہر حال دل و جاں سے تمہارے ہوتے

«ہم بہر حال دل و جاں سے تمہارے ہوتے» عدیم ہاشمی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 46 سیکنڈ ہے۔

ہم بہر حال دل و جاں سے تمہارے ہوتےتم بھی اک آدھ گھڑی کاش ہمارے ہوتے

عکس پانی میں محبت کے اتارے ہوتےہم جو بیٹھے ہوئے دریا کے کنارے ہوتے

جو مہ و سال گزارے ہیں بچھڑ کر ہم نےوہ مہ و سال اگر ساتھ گزارے ہوتے

کیا ابھی بیچ میں دیوار کوئی باقی ہےکون سا غم ہے بھلا تم کو ہمارے ہوتے

آپ تو آپ ہیں خالق بھی ہمارا ہوتاہم ضرورت میں کسی کو نہ پکارے ہوتے

ساتھ احباب کے حاسد بھی ضروری ہیں عدیمؔہم سخن اپنا سناتے جہاں سارے ہوتے

— عدیم ہاشمی