6 اشعار

گھر کی دہلیز سے بازار میں مت آ جانا

گھر کی دہلیز سے بازار میں مت آ جانا

گھر کی دہلیز سے بازار میں مت آ جانا

«گھر کی دہلیز سے بازار میں مت آ جانا» اعتبارساجد کا کلام ہے، جسے ریبل نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «ایک ہی شہر میں رہنا مگر ملنا نہیں (اعتبار ساجد)» میں 1 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 50 سیکنڈ ہے۔

گھر کی دہلیز سے بازار میں مت آ جاناتم کسی چشم خریدار میں مت آ جانا

خاک اڑانا انہیں گلیوں میں بھلا لگتا ہےچلتے پھرتے کسی دربار میں مت آ جانا

یوں ہی خوشبو کی طرح پھیلتے رہنا ہر سوتم کسی دام طلب گار میں مت آ جانا

دور ساحل پہ کھڑے رہ کے تماشا کرناکسی امید کے منجدھار میں مت آ جانا

اچھے لگتے ہو کہ خود سر نہیں خوددار ہو تمہاں سمٹ کے بت پندار میں مت آ جانا

چاند کہتا ہوں تو مطلب نہ غلط لینا تمرات کو روزن دیوار میں مت آ جانا

— اعتبارساجد

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں