6 اشعار

مراسم اِس لیے پیدا کیے دربان سے پہلے

Marasim is liye paida kiye darbaan se pehle

مراسم اِس لیے پیدا کیے دربان سے پہلے

«مراسم اِس لیے پیدا کیے دربان سے پہلے» اعتبارساجد کا کلام ہے، جسے افتخار احمد نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «ایک ہی شہر میں رہنا مگر ملنا نہیں (اعتبار ساجد)» میں 1 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 57 سیکنڈ ہے۔

مراسم اِس لیے پیدا کیے دربان سے پہلے​کہ دروازہ بھی آتا ہے کِسی کے لان سے پہلے​

​پھر اُس کے بعد تنہائی کے دُکھ بھی جھیلنے ہوں گے​یہی ڈر تھا رفاقت کے ہر اِک اِمکان سے پہلے​

​مناسب ہے کہ اپنے راستے تبدیل کر لیں ہم​کِسی اُلجھن، کِسی تلخی، کِسی خلجان سے پہلے​

​چمک اُٹھے ہیں بالوں میں منور تار چاندی کے​کِسی کے صحن میں دُھوپ آ گئی دالان سے پہلے​

​کریں گے گفتگُو بھی، گر ہمیں دُنیا نے مُہلت دی​ذرا ہم دیکھ تو لیں تجھ کو اِطمینان سے پہلے​

​میں شرمندہ ہوں رفتگاں سے جانے کیوں ساجد​بدل دیتا ہوں رستہ، روز قبرستان سے پہلے​

— اعتبارساجد

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں