5 اشعار

جانے کس چاہ کے کس پیار کے گن گاتے ہو

Jaane kis chaah ke kis pyaar ke gun gaate ho

جانے کس چاہ کے کس پیار کے گن گاتے ہو

«جانے کس چاہ کے کس پیار کے گن گاتے ہو» اعتبارساجد کا کلام ہے، جسے حسن شبیر نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «ایک ہی شہر میں رہنا مگر ملنا نہیں (اعتبار ساجد)» میں 1 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 40 سیکنڈ ہے۔

جانے کس چاہ کے کس پیار کے گن گاتے ہورات دن کون سے دل دار کے گن گاتے ہو

یہ تو دیکھو کہ تمہیں لوٹ لیا ہے اس نےاک تبسم پہ خریدار کے گن گاتے ہو

اپنی تنہائی پہ نازاں ہو مرے سادہ مزاجاپنے سونے در و دیوار کے گن گاتے ہو

اپنے ہی ذہن کی تخلیق پہ اتنے سرشاراپنے افسانوی کردار کے گن گاتے ہو

اور لوگوں کے بھی گھر ہوتے ہیں گھر والے بھیصرف اپنے در و دیوار کے گن گاتے ہو

— اعتبارساجد

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں