5 اشعار

اک بوسہ دیجئے مرا ایمان لیجئے

Ek bosa dijiye mera iman lejiye

اک بوسہ دیجئے مرا ایمان لیجئے

«اک بوسہ دیجئے مرا ایمان لیجئے» اکبر اللہ آبادی کا کلام ہے، جسے افتخار احمد نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «ہم آہ بھی کرتے ہیں تو ہوجاتے ہیں بدنام (اکبر الہ آبادی)» میں 4 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 39 سیکنڈ ہے۔

اک بوسہ دیجئے مرا ایمان لیجئےگو بت ہیں آپ بہر خدا مان لیجئے

دل لے کے کہتے ہیں تری خاطر سے لے لیاالٹا مجھی پہ رکھتے ہیں احسان لیجئے

غیروں کو اپنے ہاتھ سے ہنس کر کھلا دیامجھ سے کبیدہ ہو کے کہا پان لیجئے

مرنا قبول ہے مگر الفت نہیں قبولدل تو نہ دوں گا آپ کو میں جان لیجئے

حاضر ہوا کروں گا میں اکثر حضور میںآج اچھی طرح سے مجھے پہچان لیجئے

— اکبر اللہ آبادی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں