5 اشعار

حال دل میں سنا نہیں سکتا

Haal-e-dil mein suna nahin sakta

حال دل میں سنا نہیں سکتا

«حال دل میں سنا نہیں سکتا» اکبر اللہ آبادی کا کلام ہے، جسے عروج فیاض نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «ہم آہ بھی کرتے ہیں تو ہوجاتے ہیں بدنام (اکبر الہ آبادی)» میں 4 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 31 سیکنڈ ہے۔

حال دل میں سنا نہیں سکتالفظ معنیٰ کو پا نہیں سکتا

عشق نازک مزاج ہے بے حدعقل کا بوجھ اٹھا نہیں سکتا

ہوش عارف کی ہے یہی پہچانکہ خودی میں سما نہیں سکتا

پونچھ سکتا ہے ہم نشیں آنسوداغ دل کو مٹا نہیں سکتا

مجھ کو حیرت ہے اس کی قدرت پرالم اس کو گھٹا نہیں سکتا

— اکبر اللہ آبادی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں