5 اشعار

صدیوں فلاسفی کی چناں اور چنیں رہی

Sadiyon philosophy ki chunna o chunni rahi

صدیوں فلاسفی کی چناں اور چنیں رہی

«صدیوں فلاسفی کی چناں اور چنیں رہی» اکبر اللہ آبادی کا کلام ہے، جسے افتخار احمد نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «ہم آہ بھی کرتے ہیں تو ہوجاتے ہیں بدنام (اکبر الہ آبادی)» میں 4 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 39 سیکنڈ ہے۔

صدیوں فلاسفی کی چناں اور چنیں رہیلیکن خدا کی بات جہاں تھی وہیں رہی

زور آزمائیاں ہوئیں سائنس کی بھی خوبطاقت بڑھی کسی کی کسی میں نہیں رہی

دنیا کبھی نہ صلح پہ مائل ہوئی مگرباہم ہمیشہ برسر پیکار و کیں رہی

پایا اگر فروغ تو صرف ان نفوس نےجن کی کہ خضر راہ فقط شمع دیں رہی

اللہ ہی کی یاد بہرحال خلق میںوجہ سکون خاطر اندوہ گیں رہی

— اکبر اللہ آبادی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں