6 اشعار

آؤ بے پردہ تمہیں جلوۂ پنہاں کی قسم

Aao be-parda tumhein jalwa-e-pinhaan ki qasam

آؤ بے پردہ تمہیں جلوۂ پنہاں کی قسم

«آؤ بے پردہ تمہیں جلوۂ پنہاں کی قسم» اختر شیرانی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 50 سیکنڈ ہے۔

آؤ بے پردہ تمہیں جلوۂ پنہاں کی قسمہم نہ چھیڑیں گے ہمیں زلف پریشاں کی قسم

چاک داماں کی قسم چاک گریباں کی قسمہنسنے والے تجھے اس حال پریشاں کی قسم

میرے ارمان سے واقف نہیں شرمائیں گے آپآپ کیوں کھاتے ہیں ناحق مرے ارماں کی قسم

نیند آئے نہ کبھی تجھ سے بچھڑ کر ظالماپنی آنکھوں کی قسم تیرے شبستاں کی قسم

لب جاناں پہ فدا عارض جاناں کے نثارشام رنگیں کی قسم صبح درخشاں کی قسم

آج تک صبح وطن یاد ہے ہم کو اخترؔدرد ہجراں کی قسم شام غریباں کی قسم

— اختر شیرانی