6 اشعار

بنارس

Banaras

بنارس

«بنارس» اختر شیرانی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 59 سیکنڈ ہے۔

ہر اک کو بھاتی ہے دل سے فضا بنارس کیوہ گھاٹ اور وہ ٹھنڈی ہوا بنارس کی

وہ مندروں میں پجاریوں کا ہجوموہ گھنٹیوں کی صدا وہ فضا بنارس کی

تمام ہند میں مشہور ہے یہاں کی سحرکچھ اس قدر ہے سحر خوش نما بنارس کی

پجاریوں کا نہانا وہ گھاٹ پر آ کروہ صبح دم کی فضا دل کشا بنارس کی

وہ کشتیوں کا سماں اور وہ سیر گنگا کیوہ ٹھنڈی ٹھنڈی ہوا جاں فزا بنارس کی

ہمارے دل سے نکلتی ہے یہ دعا اخترؔکہ پھر بھی شکل دکھائے خدا بنارس کی

— اختر شیرانی