15 اشعار

دریا کنارے چاندنی

Darya Kinare Chandni

دریا کنارے چاندنی

«دریا کنارے چاندنی» اختر شیرانی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 7 سیکنڈ ہے۔

کیا چھا رہی ہے چاندنیاٹھلا رہی ہے چاندنی

دریا کی اک اک لہر کونہلا رہی ہے چاندنی

لہرا رہی ہے چاندنیدریا کنارے دیکھنا

پانی میں تارے دیکھناتاروں کو دامن میں لئے

کیا کیا نظارے دیکھنادکھلا رہی ہے چاندنی

ٹھنڈی ہوا خاموش ہےاجلی فضا خاموش ہے

خاموش ہے سارا جہاںہر اک صدا خاموش ہے

اور چھا رہی ہے چاندنیدیکھو سمے وہ دور کے

خیمے کھڑے ہیں نور کےدریا کی نیلی سطح پر

کچھ پھول سے بلور کےبرسا رہی ہے چاندنی

اے لو وہ بدلی آ گئیاور چاندنی پر چھا گئی

باہر نکلنے کے لئےپھر آئی پھر کترا گئی

گھبرا رہی ہے چاندنیلو رات کے منظر چلے

تارے بھی گھل گھل کر چلےبیٹھے ہوئے یاں کیا کریں

اخترؔ ہم اپنے گھر چلےاب جا رہی ہے چاندنی

— اختر شیرانی