10 اشعار

ہماری زبان

Hamari Zubaan

ہماری زبان

«ہماری زبان» اختر شیرانی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 21 سیکنڈ ہے۔

یا رب رہے سلامت اردو زباں ہماریہر لفظ پر ہے جس کے قربان جاں ہماری

مصری سی تولتا ہے شکر سی گھولتا ہےجو کوئی بولتا ہے میٹھی زباں ہماری

ہندو ہو پارسی ہو عیسائی ہو کہ مسلمہر ایک کی زباں ہے اردو زباں ہماری

دنیا کی بولیوں سے مطلب نہیں ہمیں کچھاردو ہے دل ہمارا اردو ہے جاں ہماری

دنیا کی کل زبانیں بوڑھی سی ہو چکی ہیںلیکن ابھی جواں ہے اردو زباں ہماری

اپنی زبان سے ہے عزت جہاں میں اپنیگر ہو زباں نہ اپنی عزت کہاں ہماری

اردو کی گود میں ہم پل کر بڑے ہوئے ہیںسو جاں سے ہم کو پیاری اردو زباں ہماری

آزادؔ و میرؔ و غالبؔ آئیں گے یاد برسوںکرتی ہے ناز جن پر اردو زباں ہماری

ایفریقا ہو عرب ہو امریکہ ہو کہ یورپپہنچی کہاں نہیں ہے اردو زباں ہماری

مٹ جائیں گے ہم مٹنے نہ دیں گے اس کوہے جان و دل سے پیاری ہم کو زباں ہماری

— اختر شیرانی