4 اشعار

ہر ایک جلوۂ رنگیں مری نگاہ میں ہے

Har ek jalwa-e-rangeen meri nigah mein hai

ہر ایک جلوۂ رنگیں مری نگاہ میں ہے

«ہر ایک جلوۂ رنگیں مری نگاہ میں ہے» اختر شیرانی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 31 سیکنڈ ہے۔

ہر ایک جلوۂ رنگیں مری نگاہ میں ہےغم فراق کی دنیا دل تباہ میں ہے

کسی کی یاد کرم اف ارے معاذ اللہتباہ ہو کے بھی ظالم دل تباہ میں ہے

ہزار پردوں میں او چھپنے والے یہ سن لےترا جمال مرے دامن نگاہ میں ہے

جہاں میں مجھ سے بھی ناکام آرزو کم ہیںنہ رنگ آہ میں ہے اور نہ سوز آہ میں ہے

— اختر شیرانی