5 اشعار

ان رس بھری آنکھوں میں حیا کھیل رہی ہے

In ras bhari aankhon mein haya khel rahi hai

ان رس بھری آنکھوں میں حیا کھیل رہی ہے

«ان رس بھری آنکھوں میں حیا کھیل رہی ہے» اختر شیرانی کا کلام ہے، جسے افتخار احمد نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «بہار آ کے چلی جاتی ہے ویرانی نہیں جاتی اختر شیرانی» میں 11 فروری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 37 سیکنڈ ہے۔

ان رس بھری آنکھوں میں حیا کھیل رہی ہےدو زہر کے پیالوں پہ قضا کھیل رہی ہے

ہیں نرگس و گل کس لیے مسحور تماشاگلشن میں کوئی شوخ ادا کھیل رہی ہے

اس بزم میں جائیں تو یہ کہتی ہیں ادائیںکیوں آئے ہو، کیا سر پہ قضا کھیل رہی ہے

اس چشم سیہ مست پہ گیسو ہیں پریشاںمیخانے پہ گھنگھور گھٹا کھیل رہی ہے

بد مستی میں تم نے انہیں کیا کہہ دیا اخترؔکیوں شوخ نگاہوں میں حیا کھیل رہی ہے

— اختر شیرانی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں