10 اشعار

لکھنؤ

Lucknow

لکھنؤ

«لکھنؤ» اختر شیرانی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 7 سیکنڈ ہے۔

خدا آباد رکھے لکھنؤ کوہمیشہ شاد رکھے لکھنؤ کو

یہ بستی خوب صورت ہے حسیں ہےکہیں اس شہر کا ثانی نہیں ہے

ہے بڑھ کر خلد سے ہر باغ اس کاامین آباد و قیصر باغ اس کا

ہے پھولوں کی مہک ساری فضا میںبہاریں کھیلتی ہیں اس ہوا میں

رواں ہے گومتی دل کش ادا سےبہلتی ہے طبیعت اس فضا سے

ہے اس کی شام کی شہرت جہاں میںنظیر اس کی کہاں ہندوستاں میں

نہایت خوش نما ہے ساری بستیاودھ کی جان ہے یہ پیاری بستی

بہت سی ہیں پرانی یادگاریںپرانی پر سہانی یادگاریں

ہمارے ملک کی اردو زباں ہےزباں اس شہر کی سی پر کہاں ہے

بہت شستہ زباں ہے لکھنؤ کیجو ہے اردو وہ جاں ہے لکھنؤ کی

— اختر شیرانی