5 اشعار

مری شام غم کو وہ بہلا رہے ہیں

Meri shaam-e-gham ko woh behla rahe hain

مری شام غم کو وہ بہلا رہے ہیں

«مری شام غم کو وہ بہلا رہے ہیں» اختر شیرانی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 40 سیکنڈ ہے۔

مری شام غم کو وہ بہلا رہے ہیںلکھا ہے یہ خط میں کہ ہم آ رہے ہیں

ٹھہر جا ذرا اور اے درد فرقتہمارے تصور میں وہ آ رہے ہیں

غم عاقبت ہے نہ فکر زمانہپئے جا رہے ہیں جئے جا رہے ہیں

نہیں شکوۂ تشنگی مے کشوں کووہ آنکھوں سے مے خانے برسا رہے ہیں

وہ رشک بہار آنے والا ہے اخترؔکنول حسرتوں کے کھلے جا رہے ہیں

— اختر شیرانی