9 اشعار

محبت کی دنیا میں مشہور کر دوں

Mohabbat ki duniya mein mashhoor kar doon

محبت کی دنیا میں مشہور کر دوں

«محبت کی دنیا میں مشہور کر دوں» اختر شیرانی کا کلام ہے، جسے سلیم باری نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «بہار آ کے چلی جاتی ہے ویرانی نہیں جاتی اختر شیرانی» میں 11 فروری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 59 سیکنڈ ہے۔

محبت کی دنیا میں مشہور کر دوںمری سادہ دل تجھ کو مغرور کر دوں

ترے دل کو ملنے کی خود آرزو ہوتجھے اس قدر غم سے رنجور کر دوں

مجھے زندگی دور رکھتی ہے تجھ سےجو تو پاس ہو تو اسے دور کر دوں

محبت کے اقرار سے شرم کب تککبھی سامنا ہو تو مجبور کر دوں

مرے دل میں ہے شعلۂ حسن رقصاںمیں چاہوں تو ہر ذرے کو طور کر دوں

یہ بے رنگیاں کب تک اے حسن رنگیںادھر آ تجھے عشق میں چور کر دوں

تو گر سامنے ہو تو میں بے خودی میںستاروں کو سجدے پہ مجبور کر دوں

سیہ خانۂ غم ہے ساقی زمانہبس اک جام اور نور ہی نور کر دوں

نہیں زندگی کو وفا ورنہ اخترؔمحبت سے دنیا کو معمور کر دوں

— اختر شیرانی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں