5 اشعار

ساون کی گھٹا

Saawan ki Ghata

ساون کی گھٹا

«ساون کی گھٹا» اختر شیرانی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 45 سیکنڈ ہے۔

مسکراتی ہوئی آتی ہے گھٹا ساون کیجی لبھاتی ہوئی آتی ہے گھٹا ساون کی

گیت کوئل کے پپیہوں کی صدا مور کا شورگنگناتی ہوئی آتی ہے گھٹا ساون کی

کیوں نہ ہم جولیاں گلزار میں جھولا جھولیںلہلہاتی ہوئی آتی ہے گھٹا ساون کی

کوہساروں کا خیابانوں کا گلزاروں کامنہ دھلاتی ہوئی آتی ہے گھٹا ساون کی

موج نکہت سے خدائی مہک اٹھی اخترؔپھول اڑاتی ہوئی آتی ہے گھٹا ساون کی

— اختر شیرانی