12 اشعار

وعدہ اس ماہرو کے آنے کا

Waada us mah-ru ke aane ka

وعدہ اس ماہرو کے آنے کا

«وعدہ اس ماہرو کے آنے کا» اختر شیرانی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 2 سیکنڈ ہے۔

وعدہ اس ماہرو کے آنے کایہ نصیبہ سیاہ خانے کا

کہہ رہی ہے نگاہ دز دیدہرخ بدلنے کو ہے زمانے کا

ذرے ذرے میں بے حجاب ہیں وہجن کو دعوی ہے منہ چھپانے کا

حاصل عمر ہے شباب مگراک یہی وقت ہے گنوانے کا

چاندنی خامشی اور آخر شبآ کہ ہے وقت دل لگانے کا

ہے قیامت ترے شباب کا رنگرنگ بدلے گا پھر زمانے کا

تیری آنکھوں کی ہو نہ ہو تقصیرنام رسوا شراب خانے کا

رہ گئے بن کے ہم سراپا غمیہ نتیجہ ہے دل لگانے کا

جس کا ہر لفظ ہے سراپا غممیں ہوں عنوان اس فسانے کا

اس کی بدلی ہوئی نظر توبہیوں بدلتا ہے رخ زمانے کا

دیکھتے ہیں ہمیں وہ چھپ چھپ کرپردہ رہ جائے منہ چھپانے کا

کر دیا خوگر ستم اخترؔہم پہ احسان ہے زمانے کا

— اختر شیرانی