9 اشعار

یارو کوئے یار کی باتیں کریں

Yaaro koo-e-yaar ki baaten karen

یارو کوئے یار کی باتیں کریں

«یارو کوئے یار کی باتیں کریں» اختر شیرانی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 56 سیکنڈ ہے۔

یارو کوئے یار کی باتیں کریںپھر گل و گلزار کی باتیں کریں

چاندنی میں اے دل اک اک پھول سےاپنے گل رخسار کی باتیں کریں

آنکھوں آنکھوں میں لٹائے مے کدےدیدۂ سرشار کی باتیں کریں

اب تو ملیے بس لڑائی ہو چکیاب تو چلئے پیار کی باتیں کریں

پھر مہک اٹھے فضائے زندگیپھر گل و رخسار کی باتیں کریں

محشر انوار کر دیں بزم کوجلوۂ دیدار کی باتیں کریں

اپنی آنکھوں سے بہائیں سیل اشکابر گوہربار کی باتیں کریں

ان کو الفت ہی سہی اغیار سےہم سے کیوں اغیار کی باتیں کریں

اخترؔ اس رنگیں ادا سے رات بھرطالع بیدار کی باتیں کریں

— اختر شیرانی