15 اشعار

یہ ساری خدائی ہمارے لیے ہے

Yeh Saari Khudai Humare Liye Hai

یہ ساری خدائی ہمارے لیے ہے

«یہ ساری خدائی ہمارے لیے ہے» اختر شیرانی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 45 سیکنڈ ہے۔

یہ ساری خدائی ہمارے لیے ہےنہیں ہے پرائی ہمارے لیے ہے

یہ ساری خدائی ہمارے لیے ہےہمیں اس خدائی میں ہے کام کرنا

بہت کام کرنا بڑا نام کرنایہ ساری خدائی ہمارے لیے ہے

سکھاتے ہیں یہ شہر آباد ہونااور آپس میں مل جل کے دل شاد ہونا

یہ ساری خدائی ہمارے لیے ہےیہ باغ اس لیے ہیں کہ پھرنے کو جائیں

پھلوں اور پھولوں سے ہم لطف اٹھائیںیہ ساری خدائی ہمارے لیے ہے

کھلے مدرسے ہیں کہ ان میں پڑھیں ہمترقی کے رستے پہ آگے بڑھیں ہم

یہ ساری خدائی ہمارے لیے ہےکیا فتح ہم نے ہوائی فضا کو

ہوائی جہازوں سے چیرا ہوا کویہ ساری خدائی ہمارے لیے ہے

سمندر پہ بھی ہے حکومت ہماریجہازوں میں ہے بند طاقت ہماری

یہ ساری خدائی ہمارے لیے ہےہمیں دم مشقت کا بھرتے ہیں جا کر

بیابان آباد کرتے ہیں جا کریہ ساری خدائی ہمارے لیے ہے

بہت عمریں محنت میں برباد کی ہیںیہ ریلیں تب انساں نے ایجاد کی ہیں

یہ ساری خدائی ہمارے لیے ہےزمیں اس لیے ہے کہ کھیتی کریں ہم

مشقت کریں پیٹ اپنا بھریں ہمیہ ساری خدائی ہمارے لیے ہے

— اختر شیرانی