5 اشعار

اپنے پہلے مکان تک ہو آؤں

Apne pehle makan tak ho aaun

اپنے پہلے مکان تک ہو آؤںمیں ذرا آسمان تک ہو آؤں

کوئی پیکر پکارتا ہے مجھےسامنے کی چٹان تک ہو آؤں

جھڑتا جاتا ہے جسم روز بہ روزکوزہ گر کی دکان تک ہو آؤں

سحر تشکیک! اب رہائی دےمیں کوئی دم گمان تک ہو آؤں

وقت اب دسترس میں ہے اخترؔاب تو میں جس جہان تک ہو آؤں

— اختر عثمان