5 اشعار

شعور فاصلۂ خیر و شر دیا ہے مجھے

Shaoor-e-fasila-e-khair-o-shar diya hai mujhe

شعور فاصلۂ خیر و شر دیا ہے مجھےتری نگاہ نے تبدیل کر دیا ہے مجھے

مرا مقام کہیں اور تھا پہ لگتا ہےکسی نے رو میں کہیں اور دھر دیا ہے مجھے

بس اک گلہ سا تری چشم نیم باز سے ہےکہ اس نے وقت بہت مختصر دیا ہے مجھے

مجھے خبر نہیں سودا ہے یا تجسس ہےمرے خمیر نے کیا درد سر دیا ہے مجھے

میں اپنی راہ بنا لوں گا کوہساروں میںخرد نے کوہ کنی کا ہنر دیا ہے مجھے

— اختر عثمان