4 اشعار

ترے بغیر کہاں کی غزل سرائی ہے

Tere baghair kahan ki ghazal sarai hai

ترے بغیر کہاں کی غزل سرائی ہےصدا سے پہلے کبھی بازگشت آئی ہے

ترے جمال کی تجسیم سہل کام نہیںیہ معجزہ بھی مرے شعر کی صفائی ہے

زمیں کے ہجر میں رہنا مجھے قبول نہیںفلک سے آگے بھی یوں تو مری رسائی ہے

میں اپنے آپ کو ترتیب دے رہا ہوں ابھیمرا مقام وہاں ہے جہاں اکائی ہے

— اختر عثمان