12 اشعار

فیصلہ

Faisla

فیصلہ

«فیصلہ» اخترالایمان کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 22 سیکنڈ ہے۔

آج سوچا ہے کہ احساس کو زائل کر دوںاپنے شوریدہ ارادے کو اپاہج کر لوں

اپنی مجروح تمنا کا مداوا نہ کروںاپنی خوابیدہ محبت کا المناک مآل

اپنی بے خواب جوانی کو سنایا نہ کروںاپنے بے کیف تصور کے سہارے کے لیے

ایک بھی شمع سر راہ جلایا نہ کروںاپنے بے سود تخیل کو بھٹک جانے دوں

زندگی جیسے گزرتی ہے گزر جانے دوںچند لمحوں میں گزرنے کو ہے ہنگامۂ شب

سو گئے جام صراحی کا سہارا لے کرسرد پڑنے لگا اجڑی ہوئی محفل کا گداز

تھک گئی گردش یک رنگ سے ساقی کی نظرچند بیدار فسانوں کا اثر لوٹ گیا

دب گیا تلخ حقیقت میں نشہ تا بہ کمرمیں ابھی آخری مے نوش ہوں میخانے میں

دیکھنا کیا ہے مری سمت بڑھا جام بڑھالا صراحی کو مرے پاس شکستہ ہی سہی

چھیڑ ٹوٹے ہوئے تاروں کو کراہیں تو ذراسوچتا کیا ہے انڈیل اور انڈیل اور انڈیل

سرد پڑتی ہوئی محفل کے مکدر پہ نہ جااپنے بیدار تفکر کی ہلاکت پہ ہنسوں

آج سوچا ہے کہ احساس کو زائل کر دوں

— اخترالایمان