6 اشعار

سکون

Sukoon

سکون

«سکون» اخترالایمان کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 54 سیکنڈ ہے۔

نہ زہر خندہ لبوں پر، نہ آنکھ میں آنسونہ زخم ہائے دروں کو ہے جستجوئے مآل

نہ تیرگی کا تلاطم، نہ سیل رنگ و نورنہ خار زار تمنا میں گمرہی کا خیال

نہ آتش گل لالہ کا داغ سینے میںنہ شورش غم پنہاں نہ آرزوئے وصال

نہ اشتیاق، نہ حیرت، نہ اضطراب، نہ سوگسکوت شام میں کھوئی ہوئی کہانی کا

طویل رات کی تنہائیاں نہیں بے رنگابھی ہوا نہیں شاید لہو جوانی کا

حیات و موت کی حد میں ہیں ولولے چپ چاپگزر رہے ہیں دبے پاؤں قافلے چپ چاپ

— اخترالایمان