7 اشعار

شیشہ کا آدمی

Sheesha Ka Aadmi

شیشہ کا آدمی

«شیشہ کا آدمی» اخترالایمان کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 48 سیکنڈ ہے۔

اٹھاؤ ہاتھ کہ دست دعا بلند کریںہماری عمر کا اک اور دن تمام ہوا

خدا کا شکر بجا لائیں آج کے دن بھینہ کوئی واقعہ گزرا نہ ایسا کام ہوا

زباں سے کلمۂ حق راست کچھ کہا جاتاضمیر جاگتا اور اپنا امتحاں ہوتا

خدا کا شکر بجا لائیں آج کا دن بھیاسی طرح سے کٹا منہ اندھیرے اٹھ بیٹھے

پیالی چائے کی پی خبریں دیکھیں ناشتہ پرثبوت بیٹھے بصیرت کا اپنی دیتے رہے

بخیر و خوبی پلٹ آئے جیسے شام ہوئیاور اگلے روز کا موہوم خوف دل میں لیے

ڈرے ڈرے سے ذرا بال پڑ نہ جائے کہیںلیے دیے یونہی بستر میں جا کے لیٹ گئے

— اخترالایمان