6 اشعار

اچھے عیسی ہو مریضوں کا خیال اچھا ہے

Acche Eesa ho mareezon ka khayal accha hai

اچھے عیسی ہو مریضوں کا خیال اچھا ہے

«اچھے عیسی ہو مریضوں کا خیال اچھا ہے» امیر مینائی کا کلام ہے، جسے ثنا سوئٹ نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «ناخدا جن کا نہیں ان کا خدا ہوتا ہے امیر مینائی» میں 5 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 48 سیکنڈ ہے۔

اچھے عیسیٰ ہو مریضوں کا خیال اچھا ہےہم مرے جاتے ہیں تم کہتے ہو حال اچھا ہے

تجھ سے مانگوں میں تجھی کو کہ سبھی کچھ مل جائےسو سوالوں سے یہی ایک سوال اچھا ہے

دیکھ لے بلبل و پروانہ کی بیتابی کوہجر اچھا نہ حسینوں کا وصال اچھا ہے

آ گیا اس کا تصور تو پکارا یہ شوقدل میں جم جائے الٰہی یہ خیال اچھا ہے

آنکھیں دکھلاتے ہو جوبن تو دکھاؤ صاحبوہ الگ باندھ کے رکھا ہے جو مال اچھا ہے

برق اگر گرمئ رفتار میں اچھی ہے امیرؔگرمی حسن میں وہ برق جمال اچھا ہے

— امیر مینائی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں