6 اشعار

اے ضبط دیکھ عشق کی ان کو خبر نہ ہو

Ae zabt dekh ishq ki un ko khabar na ho

اے ضبط دیکھ عشق کی ان کو خبر نہ ہو

«اے ضبط دیکھ عشق کی ان کو خبر نہ ہو» امیر مینائی کا کلام ہے، جسے سید جینٹلمین نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «ناخدا جن کا نہیں ان کا خدا ہوتا ہے امیر مینائی» میں 5 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 55 سیکنڈ ہے۔

اے ضبط دیکھ عشق کی ان کو خبر نہ ہودل میں ہزار درد اٹھے آنکھ تر نہ ہو

مدت میں شام وصل ہوئی ہے مجھے نصیبدو چار سال تک تو الٰہی سحر نہ ہو

اک پھول ہے گلاب کا آج ان کے ہاتھ میںدھڑکا مجھے یہ ہے کہ کسی کا جگر نہ ہو

ڈھونڈے سے بھی نہ معنی باریک جب ملادھوکا ہوا یہ مجھ کو کہ اس کی کمر نہ ہو

الفت کی کیا امید وہ ایسا ہے بے وفاصحبت ہزار سال رہے کچھ اثر نہ ہو

طول شب وصال ہو مثل شب فراقنکلے نہ آفتاب الٰہی سحر نہ ہو

— امیر مینائی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں