10 اشعار

ہٹاؤ آئنہ امیدوار ہم بھی ہیں

Hatao Aaina Ummeedwaar Hum Bhi Hain

ہٹاؤ آئنہ امیدوار ہم بھی ہیں

«ہٹاؤ آئنہ امیدوار ہم بھی ہیں» امیر مینائی کا کلام ہے، جسے مدثر ثانی نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «ناخدا جن کا نہیں ان کا خدا ہوتا ہے امیر مینائی» میں 5 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 2 سیکنڈ ہے۔

ہٹاؤ آئنہ امیدوار ہم بھی ہیںتمہارے دیکھنے والوں میں یار ہم بھی ہیں

تڑپ کے روح یہ کہتی ہے ہجر جاناں میںکہ تیرے ساتھ دل بے قرار ہم بھی ہیں

رہے دماغ اگر آسماں پہ دور نہیںکہ تیرے کوچہ میں مست غبار ہم بھی ہیں

کہو کہ نخل چمن ہم سے سرکشی نہ کریںانہیں کی طرح سے باغ و بہار ہم بھی ہیں

ہمارے آگے ذرا ہو سمجھ کے زمزمہ سنجکہ ایک نغمہ سرا اے ہزار ہم بھی ہیں

کہاں تک آئنے میں دیکھ بھال ادھر دیکھوکہ اک نگاہ کے امیدوار ہم بھی ہیں

شراب منہ سے لگاتے نہیں ہیں اے زاہدفراق یار میں پرہیزگار ہم بھی ہیں

ہمارا نام بھی لکھ لو جو ہے قلم جاریقدیم آپ کے خدمت گزار ہم بھی ہیں

ہما ہیں گرد مری ہڈیوں کے آٹھ پہرسگ آ کے کہتے ہیں امیدوار ہم بھی ہیں

جو لڑکھڑا کے گرے تو قدم پہ ساقی کےامیرؔ مست نہیں ہوشیار ہم بھی ہیں

— امیر مینائی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں