10 اشعار

پھولوں میں اگر ہے بو تمہاری

Phoolon Mein Agar Hai Boo Tumhari

پھولوں میں اگر ہے بو تمہاری

«پھولوں میں اگر ہے بو تمہاری» امیر مینائی کا کلام ہے، جسے انتظار حسین نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «ناخدا جن کا نہیں ان کا خدا ہوتا ہے امیر مینائی» میں 5 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 2 سیکنڈ ہے۔

پھولوں میں اگر ہے بو تمہاریکانٹوں میں بھی ہوگی خو تمہاری

اس دل پہ ہزار جان صدقےجس دل میں ہے آرزو تمہاری

دو دن میں گلو بہار کیا کیرنگت وہ رہی نہ بو تمہاری

چٹکا جو چمن میں غنچۂ گلبو دے گئی گفتگو تمہاری

مشتاق سے دور بھاگتی ہےاتنی ہے اجل میں خو تمہاری

گردش سے ہے مہر و مہ کے ثابتان کو بھی ہے جستجو تمہاری

آنکھوں سے کہو کمی نہ کرنااشکوں سے ہے آبرو تمہاری

لو سرد ہوا میں نیم بسملپوری ہوئی آرزو تمہاری

سب کہتے ہیں جس کو لیلۃ القدرہے کاکل مشک بو تمہاری

تنہا نہ پھرو امیرؔ شب کوہے گھات میں ہر عدو تمہاری

— امیر مینائی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں