5 اشعار

کہتا ہے حُسن میں نہ رہوں گا حجاب میں

Kehta hai husn main na rahunga hijaab mein

کہتا ہے حُسن میں نہ رہوں گا حجاب میں

«کہتا ہے حُسن میں نہ رہوں گا حجاب میں» امیر مینائی کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 36 سیکنڈ ہے۔

جب خوبرو چھپاتے ہیں عارض نقاب میںکہتا ہے حُسن میں نہ رہوں گا حجاب میں

بے قصد لکھ دیا ہے گِلہ اِضطراب میںدیکھوں کہ کیا وہ لکھتے ہیں خط کے جواب میں

دو کی جگہ دئیے مجھے بوسے بہک کے چارتھے نیند میں، پڑا اُنہیں دھوکا حساب میں

سمجھا ہے تو جو غیبتِ پیر مغاں حلال،واعظ، بتا یہ مسئلہ ہے کس کی کتاب میں؟

دامن میں اُن کے خوں کی چھینٹیں پڑیں امیربسمل سے پاس ہو نہ سکا اضطراب میں

— امیر مینائی